ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انتظام کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے مربوط کوشش ضروری:رجیجو 

انتظام کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے مربوط کوشش ضروری:رجیجو 

Mon, 22 Aug 2016 21:01:59    S.O. News Service

ادے پور، 22؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جھیلوں کی نگری میں آج سے شروع ہوئے برکس ممالک کے وزراء برائے آفات کے دو روزہ کانفرنس میں مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ کرین رجیجو نے کہا ہے کہ گذشتہ چند دہائیوں میں قومی آفات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ایسے میں برکس ممالک کو آپس میں مل کر ایک ایسی مشترکہ حکمت عملی تیار کرنی چاہیے ، جس سے پائیدار ترقی کی راہ میں قدرتی آفات رکاوٹ نہ بن سکے اور عوامی املاک اور جائیداد کے نقصان سے بچا جا سکے۔رجیجو نے برکس ممالک کے وزراء برائے قومی آفات کی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفات سے انسانی زندگی اوراملاک حکم کو بڑا نقصان پہنچتا ہے، وہیں اس سے ملک کی ترقی بھی متاثر ہو تی ہے۔انہوں نے کہا کہ برکس ممالک میں سب سے کم شہری آبادی ہندوستان میں 35فیصد ہے جبکہ برازیل میں 86فیصد، روس میں 74،چین میں 56،جنوبی افریقہ میں 65فیصد لوگ شہروں میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی شہریت ، صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے اب آفات کے اثرات دیہی علاقوں کی بہ نسبت شہروں پر زیادہ پڑتے ہیں ایسے میں آفات کے اثرات کو روکنے کے لیے غوروفکر کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں گزشتہ سالوں میں تباہی کا انتظام محکمہ زراعت کی طرف ہی کیا جاتا رہا تھا اور اب اس کے لیے علیحدہ محکمہ بنایا گیا ہے۔ایسے میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ اب گڈ گورننس کا حصہ بن گیا ہے۔آج پوری دنیا نت نئی آفات کی مار جھیل رہی ہے۔ شہری آبادی میں مسلسل اضافہ ، غیر متوازن توسیع، بڑھتی آبادی، قدرتی وسائل کے بے تحاشہ استعمال اس کی اہم وجوہات ہیں۔ہمیں ان سے مقابلہ کرنے کا ویژن لے کر آگے کی پالیسیاں تیار کرنی ہوں گی۔مرکزی وزیر داخلہ نے بتایا کہ 1970سے ہی موسمیاتی تبدیلی پر دنیا بھر میں تشویش کااظہار کیا جانے لگا تھا ۔ہماری سوچ میں ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہونا چاہیے ۔ہم مکان، شہر کی سڑکیں، شاپنگ مال، اسکول، کالج اور یہاں تک کہ اسٹریٹ پول تک کو اسی کے مطابق بنائیں۔انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قدرتی تباہی مخالف عمارتوں کی تعمیر کی کوشش کرنے کی ضرورت کا بھی اظہار کیا۔


Share: